چینی صدر کے خصوصی ایلچی کی چین-کرغزستان-ازبکستان ریلوے منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت

Published on December 29, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 14)      No Comments

بیجنگ (یو این پی)چینی  صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے ڈائریکٹر زینگ شان جی نے کرغزستان کے جلال آباد میں چین-کرغزستان-ازبکستان ریلوے منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ہفتہ کے روز زینگ شان جی نے  افتتاحی تقریب میں صدر شی جن پھنگ کا تہنیتی خط پڑھا  اور تقریر کی۔ انہوں نے اپنی تقریر میں نشاندہی کی کہ صدر شی جن پھنگ کے تہنیتی خط میں اس  ریلوے منصوبے کے تعمیراتی تعاون کے لئے بھرپور امید  اور امکانات کا اظہار کیا گیا ہے ۔ حالیہ برسوں میں تینوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی کے تحت، چین-کرغزستان-ازبکستان ریلوے  منصوبہ   ایک تیز رفتار ترقی کے دور میں داخل ہوا ہے۔ آج منعقد ہونے والی افتتاحی تقریب تینوں ممالک کے لیے  تعاون کو عملی طور پر فروغ دینے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔یہ  ریلوے منصوبہ ایشیا اور یورپ کو ملانے والا ایک نیا زمینی راستہ بنائے گا،  اس سے  وابستہ  علاقوں میں صنعتی ترقی، وسائل کی ترقی اور شہر کاری کی تعمیر کو مؤثر طریقے سے فروغ دے گا، اور قدیم شاہراہ ریشم کی روایتی دوستی اور تعاون کے جذبے کو   حقیقی معنوں میں عوام  کی معاشی ترقی اور فلاح و بہبود میں بدل دے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog