فیصل آبادشہر اور گردونواح میں چوری،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتیں

Published on December 30, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 36)      No Comments
فیصل آباد (یو این پی/ایم سجادمہر)فیصل آبادشہر اور گردونواح میں چوری،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جا ری، 140سے زائد مقاما ت پر وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات‘نقدی‘قیمتی سامان‘ موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے‘متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لیکر رفو چکر ہوگئے‘جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر ماں کو تین بچوں سمیت 5خواتین اور نوجوان کو اغواء کرلیا گیا‘پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق بلوچنی کے علاقہ55ر۔ب کے رہائشی سجاد نے بتایا کہ اوباش ملزم مزمل وغیرہ نے اسکی اہلیہ(د) کو تین بچوں، کبیر، فیضان اور تحریم سمیت اغوا کرلیا،صدر کے علاقہ232ر۔ب کے عتیق کی اہلیہ(و) کو نامعلوم ملزمان نے بازار جاتے ہوئے اغوا کرلیا اور چک جھمرہ کے علاقہ رسول پورہ کے رہائشی اعجاز کا کہنا تھا کہ اس کا بیٹا منیب گھر سے ڈیوٹی پر گیا واپس نہ آیا جسے نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا،پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ گلبرگ کے علاقہ محمدپورہ کے رہائشی فیصل احمد کے گھر داخل ہونے والے ڈاکوؤں نی10ہزار سعودی ریال،3ہزار درہم،200پرفیوم کی بوتلیں،نقدی و سامان لوٹ لیا،باغ جناح کے قریب مبشر سے جھپٹا مار کر پرس،سول لائن کے قریب معظم سی22ہزار، اقبال سٹیڈیم کے قریب نبیل سی24ہزار، بھوآنہ بازار میں ظہیر احمد سی6لاکھ وفون،موٹر مارکیٹ کے قریب ذیشان کے گودام سے اڑھائی لاکھ کا سامان،گلفشاں کالونی میں عابد سے جھپٹا مار کر پرس،دربار قائم سائیں کے قریب اویس سی18ہزار،کینال پارک کے لیاقت علی سے موٹرسائیکل،نقدی و فون،کلیم شہید کالونی کے وقاص سے نقدی و فون،چکی چوک کے قریب نعیم سے پرس چھین لیا گیا‘ ڈی گراؤنڈ کے قریب عدیل سے موٹرسائیکل،نقدی و فون،النجف کالونی کے عرفان مقبول سے 3فون،نقدی،شیخوپورہ کے قریب عثمان سے جھپٹا مار کر فون،204چک کے غلام فرید کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات،نقدی چور لے گئے‘ ہجویری ٹاؤن کے غلام عباس سے نقدی و فون،گلفشاں کالونی کی مدیحہ خضر کے گھر سے لاکھوں کے زیورات چور لے گئے‘ 47ج۔ب میں نمرہ یوسف سے موٹرسائیکل وفون، لطیف گارڈن کے آصف جاوید سی22ہزار،حمزہ ٹاؤن میں کرن بی بی سے جھپٹا مار کر پرس،192ر ب کے اکرم سے موٹرسائیکل،نقدی و فون، 191ر ب کے صدی احمد کے گھر کا صفایا کردیا گیا‘ 126ج۔ب کے سفیان سے پونے د و لاکھ روپے،48ج۔ب کے ممتاز علی سے 12ہزار،242ر۔ب کے اختر علی سے موٹرسائیکل،نقدی و فون،پیپسی کولا موڑ پر بدر زمان سی25ہزار وفون، مجاہد آباد کے حق نواز کی دکان سے بھاری مالیت کا سامان لوٹ لیا،علامہ اقبال کالونی کے علی حمزہ کے گھر کا صفایا کردیا گیا،علامہ اقبال کالونی کے فیصل ندیم سے موٹرسائیکل و فون چھین لیا گیا‘ محمد نگر کے شیخ ولید سی20ہزار وفون، 226ر۔ب کے علی رضا سی50ہزار،225ر۔ب کے عبداللہ حسن سی55ہزار،237ر۔ب کے ظفر اقبال سے نقدی و فون،254ر۔ب کے شہبا ز سے 7ہزار، ہلال روڈ پر حماد سی5ہزار وفون، حاجی چوک کے قریب اسد اللہ سے نقدی و فون،بسرا ٹاؤن کے احمد فاروق سی75ہزار و فون،اسلام پورہ جڑانوالہ کے منیر احمد سی25ہزار،رشید پارک میں سلیمان کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات،نقدی چور لے گئے،رضا آباد کی ساجدہ بی بی سے 65ہزار‘ الائیڈ موڑ کے قریب عمران خان سے 20ہزار،72گ ب میں میاں افتخار کے ڈیرے سے ٹیوب ویل کا سامان‘ 106گ۔ب علی اصغر کی چھت سے لاکھوں روپے کے کبوتر چو ر لے گئے‘ 144گ ب کے آصف کے پولٹری فارم سے ساڑھے چارلاکھ کی مرغیاں و انڈے چور لے گئے‘ 31گ۔ب کے شہزاد سے 5ہزار، 591گ ب کے الیاس کے گھر سے لاکھوں کا سامان چور لے گئے‘ 655گ ب کے آصف سی15ہزار،266ر۔ب کے شہزاد سے جھپٹا مار کر فون، 194ر۔ب کے عارف سے پرس چھین لیا گیا‘ 615 گ ب کے عنصر سے موٹرسائیکل‘ 411 گ ب کے عاطف کے ڈیرہ سے لاکھ کے مویشی‘ پنڈی شیخ موسیٰ کے نور شاہ کے گھر کے تالے توڑ کر 18لاکھ کے زیورات‘ نقدی‘ سامان لوٹ لیا‘ 507 گ ب کے سبحان سے 3لاکھ روپے‘ چاہ منگووالا کے نذیر احمد کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی‘ سلاٹر ہاؤس تاندلیانوالہ کے قریب شاہ زیب سے پرس‘ 438 گ ب کے اسحاق کے ڈیرہ سے لاکھوں کی بکریاں‘ 529 گ ب کے عدیل سے 35ہزار روپے چھین لیے گئے اور دیگر وارداتوں کے دوران بھی ڈاکوؤں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے‘ پولیس سراغ نہ لگا سکی۔علاوہ ازیں سرکلر روڈ سے سخاوت علی‘ ضلع کچہری سے مقبول حسین‘ شاداب کالونی کے بلال احمد‘ جھنگ روڈ پر منتظر‘ لیاقت آباد کے احسن شہزاد‘ یوسف آباد کے عبدالرحمن‘ گلستان کالونی کے اعجاز‘ نثار کالونی کے عبدالغفار‘ عبداللہ کالونی کے زاہد خان‘ رشید نگر کے عامر‘ سرسید ٹاؤن کے فیصل حسن‘ رحمانیہ روڈ کے شاہد‘ لنڈا بازار راجباہ روڈ پر بلال‘ کاشف حسین‘ قصبہ ڈجکوٹ کے وحید الرحمن‘ ولی ہسپتال پینسرہ سے ندیم اکبر‘ سدھار کے فضل محمد‘ جڑانوالہ کے ناصر حسین‘ تحصیل کچہری جڑانوالہ کے انور‘ 651 گ ب کے ارشد‘ 193 رب کے سلطان‘ 69 رب کے الطاف‘ تحصیل کچہری سمندری سے مختار احمد اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے‘ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کو پکڑ نہ سکی۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes