ٹھٹھ (یواین پی/ حمید چنڈ) ھلال احمر پاکستان ٹھٹھہ کی طرف سے گندرہ گاؤں میں لگنے والی آگ کے متاثرین میں امدادی سامان تقسیم گزشتہ روز بائی پاس کے قریب گندرہ گاؤں میں اچانک آگ لگنے سے گھر کا سارا سامان اور دو بکریاں جل کر خاکستر ہوگئے تھے اور گھر کے بچے بوڑھے خواتین سخت سردی میں کھلے آسمان تلے بیٹھے تھے ھلال احمر پاکستان ٹھٹھہ کے رہنما حاجی محمد حنیف میمن نے فوری طور پر متاثرین میں خیمے ، گرم کمبل راشن اور برتن وغیرہ تقسیم کئے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے حاجی محمد حنیف میمن نے کہا کہ ھلال احمر پاکستان ہمیشہ قدرتی آفات میں متاثرین کی مدد کرتی ہے اور جہاں بھی ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں ہماری کوشش ہوتی ہے کہ فوری طور پر امداد مہیا کریں