بانی پی ٹی آئی عالمی سطح کے رہنما ہیں جبکہ ان کے نقاد محض اپنے آقاﺅں کے پیادے ہیں جن کا کام بلاجواز تنقید کرنا ، رہنماء پی ٹی آئی کا خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل
لاہور(یواین پی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ سیاسی مداری اندرون خانہ اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ عمران خان ہی پاکستان کی واحد سیاسی حقیقت ہے، بانی پی ٹی آئی عالمی سطح کے رہنما ہیں جبکہ ان کے نقاد محض اپنے آقاﺅں کے پیادے ہیں جن کا کام بلاجواز تنقید کرنا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی نے کہا کہ زرداری اور شریف خاندانوں کا سیاسی خاتمہ قریب ہے۔عمران خان نے زرداری اور شریف کے برعکس کبھی بھی سودے بازی کیلئے غیر ملکی مداخلت پر انحصار نہیں کیا جنہوں نے ملک کو تباہی کی حالت میں چھوڑا اور جیلوں سے بچنے اور باہر نکلنے کیلئے مذاکرات اور ڈیل کیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ملکی ترقی کیلئے اپنے سکون وآرام کی قربانی دی ہے۔رہنماءپی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم وزیر دفاع خواجہ آصف کو انتہائی مضحکہ خیز سیاستدان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے سلطان محمود غزنوی کے بارے میں تبصروں نے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر مسلسل شرمندہ کیا ہے حالانکہ وہ وزیر دفاع اور وزیر خارجہ جیسے اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔اقتدار کے لالچی افراد کا یہ اتحاد ملکی مفادات کیلئے نہیں بلکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سیاسی منظر نامے سے باہر کرنے کیلئے ہے تاہم ان کا یہ مذموم منصوبہ الٹا پڑگیا اور وہ بانی پی ٹی آئی کو سائیڈ لائن کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں۔ بدقسمتی سے آصف زرداری کی تاریخ رہی ہے کہ وہ اپنے سیاسی طور پر ناپختہ نوجوان بیٹے کومسلم لیگ (ن) پر دباﺅ ڈالنے کیلئے استعمال کرتے ہیں تاکہ شریفوں کو نشانہ بنا کر مذاکرات میں فائدہ اٹھایا جاسکے۔نوازشریف اورآصف زرداری جیسے کرپٹ اور پرانے سیاسی خاندانوں کا سیاسی خاتمہ عنقریب ہے۔رہنماءپی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ناراض سیاسی ہیں میرا مشورہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیسے عالمی رہنمائکی بجائے اپنی سطح کے سیاسی لیڈران کے ساتھ بحث پر توجہ مرکوز رکھیں۔