فیصل آباد،ارفع کریم کی13ویں برسی 14 جنوری کو منائی جائے گی

Published on December 31, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 26)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)مائیکرو سافٹ کی طرف سے 2004 میں کم عمر ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل قرار دی جانے والی پاکستانی طالبہ ارفع کریم رندھاوا کی 13 برسی 14 جنوری کو منائی جائے گی۔ اس موقع پر ارفع کریم نگر فیصل آباد سمیت مختلف مقامات پر تقریبات کاانعقاد کیا جائے گا اور16سالہ آئی ٹی ماہر مرحومہ ارفع کریم رندھاوا کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔اس موقع پر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا بھی اہتمام کیا جائے گا جس میں مرحومہ کے اہل خانہ سمیت سول سوسائٹی کے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ ارفع کریم رندھاوا 2فروری 1995کو لیفٹیننٹ کرنل (ر)امجد کریم رندھاوا کے ہاں چک رام دیوالی 4ج ب (ارفع کریم نگر) فیصل آباد میں پیداہوئیں۔ انہوں نے دنیاکی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کااعزاز حاصل کرنے کے علاوہ فاطمہ جناح گولڈ میڈل، سلام پاکستان یوتھ ایوارڈ اور صدارتی پرائیڈ آف پرفارمنس جیسے دیگر اعزازات حاصل کئے۔ ارفع کریم مختصر علالت کے بعد 16سال کی عمر میں 14جنوری 2012کو انتقال کر گئیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题