خواتین ونگ یوتھ ونگ لیگل ونگ منارٹی ونگ میڈیا ونگ کےعہدیدارن سمیت مختلف مکتب فکر کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت

Published on December 31, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 20)      No Comments

ٹھٹھ (یواین پی/ حمید چنڈ)عالمی انسانی حقوق کی تنظیم انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کی جانب سے مکلی میں ٹھٹھہ کے مسائل پر اہم میٹنگ منتعقد ہوئی جس میں خواتین ونگ یوتھ ونگ لیگل ونگ منارٹی ونگ میڈیا ونگ کےعھدیدارن سمیت مختلف مکتب فکر کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس تقریب میں سندھ ھیومن رائٹس کمیشن سے ٹھاکر ظھیر حسین، ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرخدابخش بھرانی اور انسانی حقوق کے الطاف حسین تنیو نے خصوصی طور پر شرکت کی ٹھاکر ظھیر حسین نے سندھ ھیومن رائٹس کمیشن کے مینڈیٹ اور فنکشنز پر تفصیلی بریفننگ دیتے ہوئے چیئرپرسن اقبال احمد ڈیتھو کی کاوشوں کو سراہا اور ان کی چئرمین شپ میں ہونے والی مختلف ٹریننگز، مختلف قوانین پر عمل درآمد کے لیے کی جانے والی ایکٹوٹیز اور دیگر کامیابیوں پر روشنی ڈالی اس کے بعد ٹھٹھہ کے مسائل پر بات چیت کرتے ہوئے صدر خواتین ونگ پاکستان فشر فوک فورم کی رہنما سیدہ یاسمین علی شاھ نے حالیہ حادثے کا شکار ہونے والی کشتی جس میں ایک دو ماھیگر اب بھی لاپتا ہیں اس پر اور دیگر درپیش مسائل پر آگاہ کیا اور لاپتہ ماہیگیر کی تلاش کے لیے تعاون کی درخواست کی چیئرمین خواتین ونگ و سماجی رہنما وقار النساء نیاز نے اسکولوں کی مرمت و دیگر مسائل پر بات چیت کی وفا اکرام عباسی نے امن امان کی بگڑتی صورتحال اور ٹھٹھہ میں سرعام خطرناک نشے آئیس کے فروخت ہونے کا انکشاف اور تشویش کا اظھار کیا عبدالحمید چنڈ نے خزانہ آفیس میں ملازمین و پینشنرز سے رشوت لینے کا انکشاف و شکایت کئے ایڈوکیٹ احمد حسین جوکیو ایڈوکیٹ فرحان شمس میمن نے کہا کورٹ کے اندر تو ہم لوگوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر کورٹ کے باھر جو محکموں کی ذمیداری ہے مسائل حل کرنے کی اس کلئے سندھ ہیومن رائٹس کمیشن محکمہ انسانی حقوق حکومت سندھ اپنا مثبت کردار ادا کرے منارٹی ونگ کے سخاوت مسیع یونس مسیع نے مسیع برادری کو درپیش مسائل سے آگاھ کیا جبکہ وفا اکرام عباسی شوکت علی زئور انجینئر امداد تنیو و دیگر نے پانی صحت امان امان و دیگر اہم مسائل پر بات چیت کی اس موقعہ پر الطاف حسین تنیو نے محکمہ انسانی حقوق حکومت سندھ کی ایک سال کی کارکردگی اور درپیش مسائل پر تفصیلی بات چیت کی آخر میں یوتھ ونگ کے محمد ساجد جوکیو سید آفتاب علی شاھ ایڈوکیٹ جھانزیب ایڈوکیٹ فاضل آکاش عباسی عرفان اعوان سید طارق شاھ سلیمان ڈاکٹر آصف شاہانی سلیم رضا و دیگر کو کارڈ دیئے گئے اور آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题