فیصل آباد (یو این پی)سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد کی گیارہویں برسی 6جنوری کو منائی جائے گی اس سلسلے میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام فیصل آباد سمیت ملک بھر میں تعزیتی ریفرنسز،کانفرنسز،مذاکرے اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میں جماعت اسلامی کے ذمہ داران اور مقررین مرحوم قاضی حسین احمد کی جماعت اسلامی اور ملک و قوم کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔قاضی حسین احمد1938ء میں صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر نوشہرہ میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز1970ء میں رکن جماعت اسلامی سے کیا وہ چار مرتبہ امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب ہوئے۔قاضی حسین احمد 1985ء اور 1992ء میں دو مرتبہ سینیٹر منتخب ہوئے۔قاضی حسین احمد6جنوری2013ء کواسلام آباد میں دل کے عارضہ کے سبب انتقال کر گئے تھے۔