بیجنگ(یو این پی)بیجنگ میں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی نے سالِ نو کی تقریب کا اہتمام کیا۔ منگل کے روز چینی صدر شی جن پھنگ اور چینی وزیر اعظم لی چھیانگ سمیت سی پی سی اور چینی حکومت کے دیگر رہنماوں نے مختلف جمہوری جماعتوں کی مرکزی کمیٹیوں، آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس، غیر جماعتی شخصیات کے نمائندوں، مرکزی اور ریاستی اداروں کے متعلقہ محکموں کے ذمہ دار ان اور دارالحکومت میں تمام قومیتی گروہوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے نمائندوں کے ساتھ نئے سال کا استقبال کیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، صدر مملکت اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ چینی طرز کی جدیدیت کے عمل میں ہموار ترقی کے ساتھ ساتھ مختلف چیلجز بھی موجود ہیں ۔ ہم مضبوط حکمت عملی کو برقرار رکھتے ہوئے تمام عوام کی مشترکہ جدوجہد کے ذریعے قومی احیا کے مقصد کی تکمیل کریں گے۔شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ سال 2024 ، چین کے 14 ویں پانچ سالہ منصوبے کے اہداف کی تکمیل کے لئے ایک اہم سال رہا ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران ملکی اور بین الاقوامی صورتحال کی وجہ سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے، ہم نے پورے سال کے لئے معاشی اور سماجی ترقی کے اہم اہداف کو کامیابی سے مکمل کیا ہے اور چینی طرز کی جدیدکاری میں نئے ٹھوس اقدامات کیے ہیں. گزشتہ سال ترقیاتی عمل تیز تر رہا ، اور کامیابیاں حوصلہ افزا رہیں، جنھوں نے چینی طرز کی جدیدکاری کو فروغ دینے میں ہمارے عزم اور اعتماد کو مزید مضبوط کیا ہے۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران سی پی پی سی سی نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے فیصلوں اور انتظامات پر ایمانداری سے عمل درآمد کیا ہے، خصوصی مشاورتی اداروں کے کردار کو مکمل طور پر بروئے کار لایا ہے ، اپنے اہم امور پر توجہ مرکوز کی ہے ، سیاسی مشاورت کا کردار مکمل طور پر نبھایا ہے ، اور پارٹی اور ریاست کے مقاصد کی ترقی میں نئے کردار ادا کیے ہیں جو قابل تحسین ہیں۔