فیصل آباد، مسافروں کے روپ میں ڈاکوؤں نے رکشہ چھین کر ڈرائیور کو قتل کر دیا

Published on January 2, 2025 by    ·(TOTAL VIEWS 26)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ میں مسافروں کے روپ میں ڈاکوؤں نے رکشہ چھین کر ڈرائیور کو قتل کر دیا‘ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے قاتل ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق 74ج ب سرلی کی رہائشی فریاد حسین نے بتایا کہ اس کا بھائی شہزاد رکشہ چلاتا ہے، گزشتہ روز مسافروں کے روپ میں تین ڈاکوؤں نے 71 ج ب جانے کیلئے رکشہ کرایہ پر لے کر ساتھ لے گئیبعدازاں اس کا رکشہ FDM-6801 اور نقدی چھین کر تیز دھار آلے سے گردن اور جسم کے مختلف حصوں پر وار کر کے موت کے گھاٹ اتار کر نعش پھینک کر فرار ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر قاتل ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی۔ سی پی او کامران عادل نے خونی ڈکیتی کا نوٹس لیتے ہوئے ڈاکوؤں کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme