سانحہ 9 مئی ، 19مجرمان کی سزاﺅں میں معافی کا اعلان

Published on January 2, 2025 by    ·(TOTAL VIEWS 19)      No Comments

مجرمان نے قانونی حق استعمال کرتے ہوئے رحم اور معافی کی پٹیشنز دائر کیں، مجموعی طور پر 67 مجرمان نے رحم کی پٹیشنز دائر کی تھیں ، آئی ایس پی آر
راولپنڈی(یو این پی)سانحہ 9 مئی میں ملوث 19مجرمان کی سزاﺅں میں معافی کا اعلان کر دیاگیا،مجرمان نے قانونی حق استعمال کرتے ہوئے رحم اور معافی کی پٹیشنز دائر کیں،مجموعی طور پر 67 مجرمان نے رحم کی پٹیشنز دائر کی تھیں،ترجمان پاک فوج کے مطابق 48 پٹیشنز کو قانونی کارروائی کیلئے کورٹس آف اپیل میں نظرثانی کیلئے ارسال کیا گیا تھا، 19مجرمان کی پٹیشنز کو خالصتاً انسانی بنیادوں پر قانون کے مطابق منظور کیا گیا۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سانحہ 9 مئی کی سزاو¿ں پر عملدرآمد کے دوران مجرمان نے رحم اور معافی کی پٹیشنز دائر کی تھیں۔دیگر رحم کی پٹیشنوں پر عملدرآمد مقررہ مدت میں قانون کے مطابق کیا جائے گا۔ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا ہے کہ جن 19 مجرمان جن کی سزائیں معاف کی گئی ہیں ان میں محمد ایاز ولد صاحبزادہ خان،سمیع اللہ ولد میرداد خان،لئیق احمد ولد منظور احمد،امجد علی ولد منظور احمد،یاسر نواز ولد امیر نواز خان،سعید عالم ولد معاذاللہ خان،زاہدخان ولد محمد نبی،محمد سلیمان ولد سعید غنی جان حمزہ شریف ولد محمد اعظم ، محمد سلمان ولد زاہد نثار، اشعر بٹ ولد محمد ارشد بٹ، محمد وقاص ولد ملک محمد خلیل، سفیان ادریس ولد ادریس احمد،منیب احمد ولد نوید احمد بٹ، محمد احمد ولد محمد نذیر، محمد نواز ولد عبدالصمد، محمد علی ولد محمد بوٹا، محمد بلاول ولد منظور حسین ، محمد الیاس ولد محمد فضل حلیم شامل ہیں۔بنوں کینٹ حملے میں ملوث سمیع اللہ ولد میر داد خان کو 2 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ ایف سی کینٹ پشاور حملے میں ملوث محمد ایاز ولد صاحبزادہ خان کو 2 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی آئی ایس پی آئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان تمام مجرمان کوضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد رہا کیا جا رہا ہے جبکہ دیگر تمام مجرمان کے پاس بھی اپیل کرنے اور قانون اور آئین کے مطابق دیگر قانونی حقوق برقرار ہیں۔آئی ایس پی آئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ سزاوں کی معافی ہمارے منصفافہ قانونی عمل اور انصاف کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔یہ نظام ہمدردی اور رحم کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔اس سے قبل اپریل 2024 میں قانون کے مطابق انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 20 مجرمان کی رہائی کا حکم صادر کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ اس سے قبل فوجی عدالتوں کی جانب سے 9مئی 2023ءکے پرتشدد واقعات میں ملوث پی ٹی آئی کارکنان کو سزائیں سنائی گئیں تھیں۔ملٹری کورٹ نے سانحہ 9مئی کے مجرمان کو ملٹری کورٹس نے سزائیں سنائی تھیں۔فیلڈ جنرل مارشل کورٹ نے پہلے مرحلے میں25ملزمان کو سزائیں سنائیں تھیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سانحہ 9 مئی میں ملوث مجرمان کو فوجی عدالتوں کی جانب سے سزائیں سنائی گئی تھیں۔بعدازاں فوجی عدالتوں نے سانحہ 9 مئی 2023 میں ملوث بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے حسان نیازی سمیت مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنا ئی گئیں تھیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سزائیں سنائیں تھیں۔بیان کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے تمام شواہد کی جانچ پڑتال، مجرموں کو قانونی حق کی یقینی فراہمی اور قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے سزائیں سنائیں گئیں تھیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق سزا پانے والے 60 مجرموں میں جناح ہاو¿س حملے میں ملوث حسان خان نیازی ولد حفیظ اللہ نیازی بھی شامل تھے جنہیں 10 سال قید بامشقت سنائی گئی تھی۔ترجمان پاک فوج نے کہاتھا کہ اِس کے ساتھ ہی فوجی حراست میں لئے جانے والے 9 مئی کے ملزمان پر چلنے والے مقدمات کی سماعت متعلقہ قوانین کے تحت مکمل کر لی گئی تھی۔آئی ایس پی آر کایہ بھی کہنا تھا کہ تمام مجرموں کے پاس اپیل کا حق اور دیگر قانونی حقوق برقرار ہیں، جیسا کہ آئین اور قانون میں ضمانت دی گئی تھی۔ قوم، حکومت اور مسلح افواج انصاف اور ریاست کی ناقابل تسخیر رٹ کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم میں ثابت قدم تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes