بیجنگ(یو این پی)چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2024 میں ، چین کی لاجسٹک صنعت کا خوشحالی انڈیکس 53.1فیصد رہا، جو نمبر کے مقابلے میں 0.3 فیصد پوائنٹس کا اضافہ تھا ، اور خوشحالی انڈیکس 2024 میں بلند ترین معیار پر پہنچ گیا۔مجموعی لاجسٹکس بزنس انڈیکس میں ماہانہ بنیادوں پر مسلسل پانچ ماہ سے اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ لاجسٹکس کاروبار کی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ملک کے ہر علاقے کے مجموعی کاروباری حجم انڈیکس میں متوازن انداز میں اضافہ ہوا اور یہ اضافہ مشرقی علاقے میں سب سے زیادہ تھا۔ صنعت کے لحاظ سے ، دسمبر میں الیکٹرونک مشینری ، سیمی کنڈکٹر ، مواصلاتی آلات ، نقل و حمل کے آلات اور نئی توانائی کی گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ میں لاجسٹکس طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ریلوے ٹرانسپورٹ ، ایئر ٹرانسپورٹ ، اور پوسٹل ایکسپریس انڈسٹری کے کل کاروباری انڈیکسز 55فیصد سےزائد کے اعلی معیار پر قائم رہے۔ دسمبر 2024 میں چین کا گودام انڈیکس 50.6 فیصد رہا جو توسیع کی حد میں برقرار ہے۔ 2024 میں چین کے گودام انڈیکس کی اوسط سہ ماہی قدر بالترتیب 49.4فیصد، 48.6فیصد، 48.8فیصد اور 50.8فیصد رہی، اور مجموعی طور پر گودام کی صنعت میں آپریشن کا عمدہ رجحان برقرار رکھا گیا ہے