شرپسندوں کی کوششیں کامیاب نہیں ہونگی، فائرنگ واقعے پر سخت کارروائی کی جائیگی، وزیراعلیٰ

Published on January 4, 2025 by    ·(TOTAL VIEWS 17)      No Comments

علی امین گنڈاپور نے بگن میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی
پشاور ( یو این پی) وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ شرپسند عناصر کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کا واقعہ کرم میں امن کے لیے حکومتی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ اور مذموم لیکن ناکام کوشش ہے، فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور نے بگن میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی، انہوں نے ڈی سی اور دیگر زخمیوں کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرم امن معاہدے کے بعد اس طرح کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخواہ کا کہنا ہے کہ واقعہ ان عناصر کی کارستانی ہے جو کرم میں امن کی بحالی نہیں چاہتے، صوبائی حکومت کرم میں امن کی بحالی اور مشکلات کو حل کرنے کے لیے پُرعزم ہے، فریقین کے درمیان معاہدہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کرم کے لوگ امن چاہتے ہیں لیکن کچھ شرپسند عناصر کرم میں امن کی بحالی نہیں چاہتے، ان عناصر کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخواہ حکومت اور علاقے کے لوگ مل کر شرپسند عناصر کی مذموم کوششوں کو ناکام بنائیں گے، کرم کے لوگ ان عناصر کی نشاندہی اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے میں حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، واقعے سے کرم میں امن کی بحالی کے لیے حکومت اور عمائدین کی کوششیں متاثر نہیں ہوں گی، صوبائی حکومت عمائدین کے تعاون سے مکمل امن کی بحالی تک کوششیں جاری رکھے گی۔اسی حوالے سے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ بگن فائرنگ واقعے کے بعد پہلا قافلہ فی الحال روک دیا، حالات قابو میں ہیں اور سکیورٹی ادارے الرٹ ہیں، حملہ کرنے والے امن معاہدے کے دشمن ہیں، آج علاقے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش کی گئی، صوبائی حکومت ہر حال میں علاقے میں امن کو بحال کرے گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog