فیصد پری انجینئرنگ اور 67 فیصد پری میڈیکل میں اسٹوڈنٹس فیل ‘بچوںکا مستقبل تباہ کیا جارہا ہے،گفتگو
کراچی (یو این پی)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہاہے کہ کراچی کے طلباء اور طالبات کے مستقبل کو تاریک کیا جا رہا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پری میڈیکل فرسٹ ایئر کے 33 فیصد طلباء و طالبات پاس ہوئے جبکہ 71 فیصد پری انجینئرنگ اور 67 فیصد پری میڈیکل میں اسٹوڈنٹس فیل ہو گئے۔فاروق ستار کا کہنا ہے کہ اسکروٹنی کے لیے والدین فیس جمع کرائیں گے، یہ سب آمدنی کے طریقے ہیں، جو قابل بچے تھے ان کا مستقبل ایسے تباہ کیا جا رہا ہے۔ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ جو لوگ طاقتور تھے وہ مزید طاقتور ہو گئے، کراچی کے امتحانی بورڈ کو تباہ و برباد کر دیا گیا، کراچی کے نوجوانوں پر اعلیٰ تعلیم کے دروازے بند کیے جا رہے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی کے میٹرک اور انٹر بورڈ کے نتائج کی شرح کو کم کیا جا رہا ہے، اندرون سندھ کے میٹرک اور انٹر بورڈ کے نتائج کی شرح کو کامیاب قرار دیا جا رہا ہے۔