موجودہ حکومت کے پاس جائز مینڈیٹ نہیں تو اس سے مذکرات کیسے؟. محمود خان اچکزئی

Published on January 4, 2025 by    ·(TOTAL VIEWS 17)      No Comments

شہباز شریف پرویز مشرف کے وزیراعظم بننے کے لیے بھی تیار تھے نوازشریف نے ہمت کرکے روکا تھا اب نوازشریف بھی پیچھے ہٹ گئے ہیں. سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی گفتگو
اسلام آباد(یو این پی )پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے مذاکرات کے عمل تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس جائز مینڈیٹ نہیں ہے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ جس حکومت کے پاس جائز مینڈیٹ ہی نہیں ہے اس سے کس بات کے مذاکرات ہو رہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ہم مذاکرات کی کامیابی کیلئے دعا کریں گے مگر جہاں یہ معاملہ ہو وہاں دعا قبول نہیں ہوتی. محمود خان اچکزئی نے کہا کہ شہباز شریف ہمارے دوست ہیں مگر وہ تو پرویز مشرف کے وزیراعظم بننے کے لیے بھی تیار تھے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ نوازشریف نے ہمت کرکے شہباز شریف کو روکا تھا مگر اب نوازشریف بھی پیچھے ہٹ گئے ہیں. واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان نے محمود خان اچکزئی کو یہ اختیار دیا تھا کہ وہ ان کی طرف سے حکومت سے مذاکرات کریں۔تاہم اب پی ٹی آئی براہ راست حکومت اور اس کی اتحادی جماعتوں سے مذاکرات کر رہی ہے ان مذاکرات کے دو دور بھی ہو چکے ہیں اور اب تیسرے دور میں پی ٹی آئی کی طرف سے تحریری مطالبات پیش کرنے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے. دو جنوری کو ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور میں پی ٹی آئی کے راہنماﺅں نے اڈیالہ جیل میں قید عمران خان سے ملاقات کے لیے وقت مانگا تھا تا کہ تحریری صورت میں بھی مذاکراتی کمیٹی کو مطالبات سے آگاہ کیا جا سکے.

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes