مونگ پھلی کی کاشت اور پیداوار میں چین دنیا بھر میں سر فہرست ہے

Published on January 4, 2025 by    ·(TOTAL VIEWS 17)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)مونگ پھلی سردیوں کی خاص سوغات جو متعدد طبی فوائد کی حامل ہے۔مونگ پھلی پہلی مرتبہ پیراگوئے کی وادیوں میں کاشت کی گئی، مونگ پھلی کے پودے کی لمبائی 30 تا 50 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔مونگ پھلی کی کاشت اور پیداوار میں چین دنیا بھر میں سر فہرست ہے۔ چین میں مونگ پھلی کی کاشت بین الاقوامی کاشت کے 42 فیصد کے مساوی ہے جبکہ بھارت دوسرے اور امریکا تیسرے نمبر پر ہے۔ایجپشن سوسائٹی آف الرجی اینڈ ایمونالوجی کے رکن ڈاکٹر مجدی بدران کی تحقیقی رپورٹ کے مطابق مونگ پھلی بہت سے اہم غذائی عناصر سے بھرپور ہوتی ہے، جو انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو بہتر کرتے ہیں۔ مونگ پھلی کا استعمال دل اور خون کی شریانوں کے عوارض، الزائمر اور سرطان سے بچانے میں مدد کرتے ہیں اور بڑھاپے کے اثرات کو کم کرتی ہے۔مونگ پھلی میں موجود 25 فیصد پروٹین انسانی جسم میں خلیوں کی تجدید میں مدد کرتا ہے۔مونگ پھلی میں موجود متعدد غذائی عناصر جیسیکہ فولک ایسڈ، تانبہ، نیاسن اور دیگر وٹامن انسانی صحت کیلئے فائد ہ مند ہیں، جو دل اور شریانوں کا تحفظ کرتے ہیں اور نقصان دہ کولسٹرول کو کم کرتے ہیں جبکہ جرثوموں اور زہریلے مواد سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔مونگ پھلی کا چھلکا اینٹی آکسیڈنٹس خصوصیات کا حامل ہوتا ہے۔ اس کے روغن میں پروٹین، اینٹی آکسیڈنٹس اور جسم کے لیے اہم معدنیاتی نمکیات ہوتے ہیں۔مونگ پھلی میں ریشے کی بھی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ یہ ریشہ وزن کم کرنے اور دمے سے تحفظ میں مدد دیتا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ قدرت کا یہ انمول تحفہ اپنے اندر ٹرپٹوفان بھی رکھتا ہے، جو جسم میں سیروٹونن مادہ پیدا کرتا ہے۔ یہ مادہ انسان کو ڈپریشن اور اعصابی تناؤ کی حالت سے بچا کر مزاج کو نارمل رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔امریکا کے یونیورسٹی سکول آف میڈیسن سے وابستہ محقق ڈاکٹر ژاو? او شو نے خشک میوے اور موت کے خطرے کی شرح کے درمیان تعلق پر تحقیق کی جس کے مطابق مونگ پھلی کھانے سے قلبی فوائد ظاہر ہوئے ہیں۔ ژاو? او شو نے کہا کہ مونگ پھلی اگرچہ خشک میوہ نہیں ہے اور اس کی درجہ بندی پھلی کے طور پر کی جاتی ہے تاہم اس کے غذائی اجزا خشک میوے سیمتماثل ہوتے ہیں۔مونگ پھلی دبلے اور کمزور افراد کے لئے مفید ہے،کینسر سے محفوظ رکھنے میں ہماری معاون ہے۔مونگ پھلی میں پروٹین، کیلشیم، وٹامن ای، وٹامن بی ون، B6 اور فاسفورس شامل ہوتا ہے۔مونگ پھلی سیاعصاب کو تقویت ملتی ہے۔ذیابطیس ٹائپ ٹو میں مونگ پھلی کا استعمال مریض کو فائدہ دیتا ہے۔مونگ پھلی کے استعمال سے انسولین کی سطح برقرار رہنے میں مدد ملتی ہے۔مونگ پھلی میں موجود فولاد خون کے نئے خلیے بنانے میں مددگار ہوتا ہے۔ایکسرسائز کرنے والے اس سے بھر پور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔مونگ پھلی میں موجود وٹامنز ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط کرنے میں معاونت کرتے ہیں۔مونگ پھلی معدے اور پھیپھڑے کے لئے فائدہ مند ہے اور یہ دونوں اعضاء کو مضبوطی بخشتی ہے۔مونگ پھلی میں ایسے اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو غذائی لحاظ سے سیب، چقندر اور گاجر کے مقابلے میں وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مونگ پھلی بعض اوقات نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتی ہے، اس لئے اس کے استعمال میں محتاط رویہ کی ضرورت ہے تاکہ طبی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes