فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد پولیس نے تھانہ صدر کے علاقہ میں چند روز قبل قتل ہونے والے خواجہ سرا عمران عرف انجلی ولد محمود ساکن اضافی آبادی 229 ر ب کے قاتل کو گرفتار کرلیا۔ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق سی پی او فیصل آباد نے اندھے قتل کو ٹریس اوٹ کرنے کیلئے ایس پی اقبال ڈویژن کی سربراہی میں ڈی ایس پی صدر، ایس ایچ او تھانہ صدر و دیگر افسران پرمشتمل ٹیم تشکیل دی تھی جنہوں نے جدیدٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اندھے قتل کے ملزم اخترکو گرفتار کر لیا۔انہوں نے بتایا کہ ملزم اختر نے موبائل لینے کی وجہ سے لڑائی جھگڑاکیا اور مقتول محمد عمران عرف انجلی (ٹرانسجینڈرز) کو قتل کرکے اس کی لاش کو مکوانہ بائی پاس روڈ پر 228 ر ب کے قریب پھینک دیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ سی پی او فیصل آبادنے ایس اقبال ڈویژن اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے اور ان کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔