چائنا ریٹیل سیکٹر سینٹیمنٹ انڈیکس میں نمایاں بہتری

Published on January 6, 2025 by    ·(TOTAL VIEWS 17)      No Comments

بیجنگ (یو این پی)چائنا جنرل چیمبر آف کامرس کے مطابق ، جنوری میں چین کے ریٹیل سیکٹر سینٹیمنٹ انڈیکس میں نمایاں بہتری آئی ، اور صارفی مارکیٹ میں ریٹیل کاروباری اداروں کے اعتماد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے ۔پیر کے روز چائنا جنرل چیمبر آف کامرس کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں چائنا ریٹیل سیکٹر سینٹیمنٹ انڈیکس 51.1 فیصد رہا جو پچھلے ماہ سے 0.7 فیصد پوائنٹس اور پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.2 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ ان میں منافع کی سطح اور فی کسٹمر ٹرانزیکشن انڈیکس میں بالترتیب 4.9 اور 2.0 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جو گزشتہ سال کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جشن بہار کے تہوار کی کھپت اور گھریلو آلات اور دیگر اشیا کے لئے تجارتی پالیسیوں کے ایک نئے دور کے ساتھ، کاؤنٹی مارکیٹ میں سامان کی کھپت زیادہ فعال ہوگئی ہے، جس کا کھپت کے فروغ پر واضح اثر پڑ رہا ہے.

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes