خشک پھلوں،میوہ جات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 120.66 فیصد اضافہ

Published on January 6, 2025 by    ·(TOTAL VIEWS 25)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)خشک پھلوں اور میوہ جات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران 120.66 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا نومبر 2024 کے دوران درآمدات کی مالیت 66.2 ملین ڈالر تک بڑھ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران درآمدات کا حجم 30 ملین ڈالر رہا تھا۔اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ مہینوں کے دوران 36.2 ملین ڈالر یعنی 120.66 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی بی ایس کے مطابق بالحاظ وزن گزشتہ مالی سال میں جولائی تانومبر 2023 کے دوران 46 ہزار 278 ٹن خشک پھل اور میوہ جات درآمد کئے گئے تھے جبکہ رواں مالی سال میں جولائی تا نومبر 2024 کے دوران درآمدات 84 ہزار 573 ٹن تک بڑھ گئیں۔ اس طرح وزن کے لحاظ سیخشک پھلوں اور میوہ جات کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سا ل کے ابتدائی پانچ مہینوں کے دوران 38 ہزار 295 ٹن یعنی 82.74 فیڈ کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes