چین کے شی زانگ میں ہائیڈرو پاور منصوبہ منظم  سائنسی تحقیقات کے بعد شروع ہوا ہے, چینی وزارت خارجہ

Published on January 7, 2025 by    ·(TOTAL VIEWS 17)      No Comments

بیجنگ (یو این پی)چین کی وزارت خارجہ  کی یومیہ پریس کانفرنس میں   چین کے شی زانگ خوداختیار علاقے میں  ڈیم کی تعمیر کے بارے میں بھارت کی تشویش کے بارے میں ایک سوال  کے جواب میں  ترجمان گو جیاکھون کا کہنا تھا کہ چین نے دریا  کے نچلے علاقوں میں پن بجلی منصوبے پر اپنا موقف واضح کر دیا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ چین کی جانب سے دریائے یالوزانگبو کے نچلے حصے میں ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی تعمیر، منظم  سائنسی تحقیقات  کے بعد شروع ہوئی ہے،جو زیرین طاس میں ملک کے  ماحول، ارضیات اور آبی وسائل کے حقوق اور  مفادات پر منفی اثر نہیں ڈالے گی  بلکہ نشیبی علاقوں میں قدرتی آفات کی روک تھام  اور آب و ہوا کی تبدیلی سے نمنٹنے کے لیے  سازگار ثابت ہوگی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes