بیجنگ (یو این پی) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے انڈونیشیا کے برکس کا رکن بننے کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین انڈونیشیا کو برکس کا رکن بننے پر خوش آمدید کہتا ہے اور مبارکباد دیتا ہے۔ ایک بڑے ترقی پذیر ملک اور “گلوبل ساؤتھ” میں ایک اہم طاقت کی حیثیت سے انڈونیشیا برکس کے جذبے کو انتہائی طور پر تسلیم کرتا ہے اور” برکس + ” تعاون میں فعال طور پر حصہ لیتا ہے۔ برکس میں انڈونیشیا کی باضابطہ شمولیت برکس ممالک اور “گلوبل ساوتھ ” کے مشترکہ مفادات کے عین مطابق ہے اور یہ مانا جاتا ہے کہ یہ برکس میکانزم کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرے گا۔ چین انڈونیشیا اور برکس کے دیگر رکن ممالک کے ساتھ مل کر زیادہ جامع، قریبی، عملی اور اشتراکی شراکت داری قائم کرنے، برکس تعاون کی اعلیٰ معیار ی ترقی کو فروغ دینے اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے برکس میں زیادہ سے زیادہ تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔