مچھلی کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث فش فارمنگ کا فروغ اشد ضروری ہے،محکمہ ماہی پروری

Published on January 7, 2025 by    ·(TOTAL VIEWS 13)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)مچھلی کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث فش فارم بنا کر جہاں بنجر زمینوں کو کارآمد بنایا جا سکتا ہے وہیں درخت لگانے سے بھی بنجر زمینوں میں زرخیزی لائی جا سکتی ہے۔محکمہ ماہی پروری فیصل آباد کے ترجمان نے کہا کہ مذکورہ اقدام کیلئے جہاں محکمہ ماہی پروری و آبی حیات کے ماہرین اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں وہیں ان کی سفارش پر کاشتکاروں کیلئے بلامعاوضہ مشاورتی و تکنیکی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ بھی شروع کردیاگیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ فش فارمنگ سے نہ صرف انسانی خوراک میں لحمیات کی کمی کو پورا کیا جا سکتاہے بلکہ اس سے کاشتکاروں کی آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ممکن ہے۔ انہوں نے بتایاکہ کاشتکاروں کو فش فارمنگ کے جدید طریقوں سے روشناس کروانے کیلئے محکمہ ماہی پروری اور بعض دیگر اداروں کے اشتراک سے ڈویژن، ضلع، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر تربیتی سیمینارز کا انعقاد کرنے کیلئے حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے جس کے انتہائی مفید اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے بتایاکہ ناکارہ اور بنجر زمینوں میں درخت لگانے سے بھی ذرخیزی آ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان، کاشتکار، زمیندار زمین کی ساخت اور ماحول کے مطابق ماہرین ماہی پروری وزراعت کے مشورہ سے ایسے درختوں کا انتخاب کریں جو بیک وقت غذا، ایندھن، جنگلی حیات کے فروغ اور بنجر زمینوں کی ذرخیزی کیلئے مفید ثابت ہو سکیں

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes