چین اور کانگو کے سربراہان نے گہری دوستی قائم کی، چینی وزیر خا رجہ

Published on January 8, 2025 by    ·(TOTAL VIEWS 10)      No Comments

بیجنگ (یو این پی)کانگو کے صدر ڈینس ساسو نگیسو نے برازیولی میں چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔بدھ کے روز وانگ ای نے چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے صدر ساسو کو نئے سال کی مبارکباد دی۔ وانگ ای نے کہا کہ صدر ڈینس ایک معروف افریقی سیاست دان ہیں اور ان افریقی رہنماوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے چین کا سب سے زیادہ دورہ کیا اور صدر شی جن پھنگ سے سب سے زیادہ ملاقاتیں کیں۔ چین اور کانگو کے سربراہان نے گہری دوستی قائم کی، جو کہ چین-کانگو اور چین-افریقہ تعلقات کے لیے ایک اہم سیاسی ضمانت ہے۔ کانگو چین کا اچھا دوست اور اہم شراکت دار ہے، کانگو کی ترقی میں چین کانگو کا سب سے قابل اعتماد دوست اور شراکت دار ہوگا۔ساسو نے کہا کہ 2013 میں صدر شی جن پھنگ نے صدر بننے کے بعد سب سے پہلے افریقہ کا دورہ کیا اور اس دوران کانگو کا تاریخی دورہ کیا۔ آج کی دنیا میں افریقہ زیادہ سے زیادہ اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ توقع ہے کہ افریقہ کے ساتھ چین کا تعاون بین الاقوامی برادری کو افریقہ پر زیادہ توجہ دینے اور مدد کرنے کی جانب ابھارے گا۔ چین-افریقہ تعاون فورم میں صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کئے گئے دس شراکت داری اقدامات چین-افریقہ تعاون کے تمام شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں، افریقہ کو درپیش چیلنجز اور افریقہ کی ضرورت کے عین مطابق ہیں۔ رواں سال فورم کے نتائج کے نفاذ کا پہلا سال ہے۔ مشترکہ چیرمین ملک کی حیثیت سے کانگو دس شراکت داری اقدامات کو نافذ کرتے ہوئے چین-افریقہ تعاون کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گا۔اسی دن وانگ ای نے کانگو کے وزیر اعظم مارکوسو اور وزیر خارجہ گاکوسو سے بھی بات چیت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes