وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

Published on January 8, 2025 by    ·(TOTAL VIEWS 15)      No Comments

کراچی (یو این پی) وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ بدھ کووزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور اعلیٰ سرکاری حکام نے کراچی پہنچنے پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔ نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیر مملکت علی پرویز ملک بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔وزیراعظم کراچی پورٹ ٹرسٹ پر قائم ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینلز کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم کراچی پورٹ ٹرسٹ میں ایف بی آر کی کسٹمز کلیئرنس کے خودکار نظام کا افتتاح کریں گے، اس نظام کا مقصد کسٹمز کلیئرنس میں شفافیت اور کلیئرنس کے دورانیے میں کمی لانا ہے، وزیر اعظم نے اپنے گزشتہ دورہ کراچی میں اس خودکار نظام کے تنصیب کی ہدایات دی تھیں۔وزیراعظم پاکستان سٹاک ایکسچینج کا دورہ کریں گے جس میں اس کی 2024 میں پوری دنیا کے دوسرے بہترین کارکردگی کے حامل سٹاک ایکسچینج کا اعزاز حاصل کرنے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ دورے میں وزیراعظم آغا خان یونیورسٹی میں کلینیکل پریکٹس کی ہدایت کے تقریب رونمائی میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog