بغداد ۔۔۔ پانچ روسی جیٹ طیاروں کی پہلی کھیپ اتوار کو عراق پہنچ گئی۔عراقی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابقروس اور عراق کے درمیان معاہدے کے تحت پانچ روسی جیٹ جنگی طیاروں سخوئی ۔25کی پہلی کیھپ پہنچ گئی ہے۔نئے خریدے گئے ایس یو۔25جنگی طیاروں کی آمد سے عراق کی جنگی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوجائیگا۔ سابق صدر صدام حسین کے دور میں عراق پہلے ہی ایس یو۔ 25قسم کے جنگی طیارے استعمال کر چکا ہے۔ایک روز قبل عراق کے وزیر اعظم نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ عراق روس سے ایک درجن سے زیادہ ایس یو۔ 25 استعمال شدہ طیارے خرید رہا ہے۔عراق نے امریکہ سے ایف سولہ جیٹ طیارے بھی خریدے ہیں لیکن معاہدے پر عملدرآمد میں زیادہ وقت لگے گا۔مالکی نے مزید کہا کہ ہم برطانیہ ،فرانس اور روس سے جیٹ طیارے خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔