سی ایم جی اور صوبہ زے جیانگ کے درمیان”برانڈ پاور پراجیکٹ” کے حوالے سے اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے پر دستخط

Published on January 10, 2025 by    ·(TOTAL VIEWS 10)      No Comments

بیجنگ (یو این پی) چائنا میڈیا گروپ اور صوبہ زے جیانگ نے ہانگ چو شہر میں “برانڈ پاور پراجیکٹ” کے اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔ صوبہ زے جیانگ کے رہنماؤں، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے نائب وزیر، اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب میں شرکت کی۔ اپنی تقریر میں شین ہائی شیونگ نے کہا کہ سی ایم جی، صوبہ زے جیانگ کے تاریخی اور ثقافتی وسائل کو اجاگر کرتے ہوئے “زے جیانگ برانڈز”کی بین الاقوامی سطح پر مزید تشہیر کی کوشش کرےگا۔ “برانڈ پاور پراجیکٹ” چین کا قومی مواصلاتی منصوبہ ہے جو چائنا میڈیا گروپ اور چین کی مرکزی حکومت کی متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے تعاون سے ترتیب دیا گیا ہے ۔ اسی دن ، “ون ان اے آئی +”، ہانگ چو اور ننگ بو شہروں کی خوبصورتی،شہروین چو کی تاریخی دلکشی سمیت سی ایم جی کے دیگر پروگراموں کی بھی لانچنگ کی گئی اور اشعار اورتصاویر پر مبنی زے جیانگ کی ملٹی میڈیا سرگرمی پر بھی دستخط کیے گئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes