چینی صدر کی زیر صدارت زلزلے سے متاثرہ علاقے میں امدادی کاموں کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

Published on January 10, 2025 by    ·(TOTAL VIEWS 16)      No Comments

بیجنگ (یو این پی) چین کے شی زانگ خوداختیار علاقے میں زلزلے کے امدادی کاموں کے حوالے سے سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی اور ایک اہم تقریر کی۔جمعرات کے روز اجلاس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ شی زانگ میں 6.8 شدت کے زلزلہ کے بعد سی پی سی کی مضبوط قیادت میں متعلقہ علاقوں ، محکموں اور عوام نے مل کر کام کیا ہے۔ خاص طور پر فائر ریسکیو ٹیم، پیپلز لبریشن آرمی، آرمڈ پولیس فورس اور سینٹرل اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز کی ریسکیو فورسز نے شدید سردی سے حفاظت اور آکسیجن کی کمی پر قابو پاتے ہوئے جانی نقصانات کو کم سے کم حد تک رکھا ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کہ زلزلے سے ہونے والے نقصانات سے نمٹنے کا کام اب کلیدی مرحلے میں ہے اور متاثرہ افراد کے بنیادی ذریعہ معاش کو یقینی بنانا ،متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو میں تیزی لانا بہت ضروری ہے۔ اجلاس میں مختلف ہنگامی حالات سے نمٹنے کے اقدامات پر بھی غور کیا گیا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes