زیادہ انتظار نہیں، چند دنوں میں مذاکرات میں پیشرفت نہ ہوئی تو مذاکراتی عمل ختم ہوجائےگا

Published on January 10, 2025 by    ·(TOTAL VIEWS 13)      No Comments

اڑھائی سالہ تجربہ ہے حکومت غصے میں بچگانہ فیصلے کرتی ہے، حکومت کا مذاکرات پر فیصلہ بھی جلد سامنے آجائےگا، مذاکراتی عمل عمران خان کے ٹویٹ سے نہیں بلکہ پہلے ہی رکا ہوا ہے۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا
لاہور (یو این پی) سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ زیادہ انتظار نہیں ، چند دنوں میں مذاکرات میں پیشرفت نہ ہوئی تو مذاکراتی عمل ختم ہوجائے گا،اڑھائی سالہ تجربہ ہے حکومت غصے میں بچگانہ فیصلے کرتی ہے، حکومت کا مذاکرات پر فیصلہ بھی جلد سامنے آجائے گا، مذاکراتی عمل عمران خان کے ٹویٹ سے نہیں بلکہ پہلے ہی رکا ہوا ہے۔انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیر افضل مروت کی بات کو پارٹی کی بات نہیں سمجھتا ، بیرسٹر گوہر کی کل عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی جس میں بانی نے کہا کہ تیسری نشست کرلیں اور تحریری مطالبات بھی دے دیں، میٹنگ میں کہا جائے کہ اگر 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا جاتا تو پھر چوتھی نہیں ہوگی۔پی ٹی آئی بڑی جماعت ہے ہر کسی کی بات عمران خان کی بات نہیں ہے ، صرف دو چار لوگ ہیں جن کی بات کو عمران خان کی بات سمجھا جاسکتا ہے۔عمران خان بالکل واضح ہیں وہ کہتے مذاکرات نہیں چلتے تو نہ چلیں، ان کی باہر آنے کی بالکل خواہش نہیں ہے ،یہ بات ٹھیک ہے کہ کارکنوں کی ضمانتیں ہونی چاہئیں۔ القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلے سے دنیا میں جو تضحیک ہوگی وہ شاید ہمارا نظام سہے یا نہ سہہ سکے، سائفر ، عدت کا مقدمہ بنایا گیا وہ تمام مقدمات ہوا میں تحلیل ہوگئے۔ اب ایک ایسے مقدمے میں سزا دی جارہی ہے جہاں سرکار مانتی ہے کہ انہیں ایک پیسے کا نقصان نہیں ہوا۔190ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ بھی خزانے میں جمع ہوچکا ہے، یہ پیسا شاید سالوں پاکستان واپس نہ آتا۔ عمران خان کو جیل میں رکھنا نظام کیلئے مشکل ہورہا ہے، یہ زیادہ دیر نہیں چل سکے گا، ملک میں سیاسی معاشی استحکام نہیں ، قانون کی حکمرانی نہیں ہے اور سرمایہ کاری نہیں آرہی۔ مزید برآں سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی ہدایت کے بعد مذاکرات کی تیسری نشست میں مطالبات دے دیے جائیں گے حالانکہ ہمارا عمران خان سے فری ماحول میں ملاقات کا مطالبہ نہیں مانا گیا لیکن پھر بھی عمران خان مذاکرات کے عمل کو ملک کی خاطر آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سنگجانی جلسہ ملتوی کروانے کے لیے صبح 7 بجے اڈیالہ جیل کے دروازے کھول دیے گئے، عمران خان کی منت ترلے کرنے کے لئے لیکن آج جس صوبہ میں آپ کی وزیر اعلیٰ ہے وہاں آپ ایک ملاقات نہیں کروا سکتے تو وہاں حکومت ہمارے دو مطالبات پرعملدرآمد کیسے یقینی بنا سکتی ہے؟ حکومت کی رسائی اپنے قائدین تک ہے، ہماری رسائی بانی تک ختم کی گئی، بانی پی ٹی آئی سے ہماری پہلی ملاقات جامع نہیں تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes