جعلی حکمران چاہتے ہیں انہیں کسی طرح فیس سیونگ مل جائے ‘ سینئر رہنما پی ٹی آئی
لاہور(یو این پی) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ آنے والا وقت بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ہے ، جعلی حکمرانوںنے پی ٹی آئی کو دیوار کے ساتھ لگانے کے تمام حربے آزما لئے لیکن انہیں سوائے ناکامی کے کچھ نہیں مل سکا، ان شا اللہ عمران خان کی قیادت میں ہی پاکستان مشکلات کی دلدل سے باہرنکلے گا ۔اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ آج عوام بھی جانتے ہی کہ جعلی حکمرانوں کا اصل خوف کیا ہے ، حیلے بہانوں سے پی ٹی آئی کو دبائو میں رکھنے کیلئے سازشیں اور کوششیں جاری ہیں لیکن پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنان کے حوصلے بلندہیں۔انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف پراپیگنڈا کرنے والے جعلی حکمران چاہتے ہیں انہیں کسی طرح فیس سیونگ مل جائے لیکن عوام اب اصل حقائق سے آگاہ ہیں ۔ عمران خان نے ہمیشہ ایک ہی بات کی ہے کہ ملک کو آئین و قانون کے مطابق چلایا جائے لیکن باریاں لینے والوں کو یہ راستہ پسند نہیں ہے ۔