کرم میں قیام امن کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا گیا ، محسن نقوی

Published on January 10, 2025 by    ·(TOTAL VIEWS 15)      No Comments

وفاقی وزیر داخلہ کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال ،وزیر داخلہ کا سربراہ جے یو آئی کی صحت کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار
اسلام آباد(یو این پی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی،مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،وفاقی وزیر داخلہ سربراہ جمعیت علماءاسلام (ف)سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش پہنچے جہاں مولانا فضل الرحمان نے ان کا استقبال کیا۔محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان کی صحت کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔مولانا فضل الرحمان کا پاکستان کی سیاست میں مثبت کردار قابل تعریف ہے۔دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورسمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات میں خیبرپختونخواہ خصوصاً کرم میں قیام امن کیلئے اقدامات پر بھی گفتگوکی گئی۔محسن نقوی اور مولانا فضل الرحمٰن نے امدادی اشیاءکے قافلوں کی پاراچنار آمد پر اظہار اطمینان کیا۔گفتگو کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے دیرینہ نیاز مندی ہے۔ پاکستان کی سیاست میں سربراہ جے یو آئی( ف) کا مثبت کردار قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ کرم میں قیام امن کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیاگیا۔بعض عناصر نے جان بوجھ کر کرم ایشو کو غلط رنگ دیا۔محسن نقوی نے کہا کہ صورتحال کی بہتری کیلئے گرینڈ جرگہ کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہتے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ تھا۔ عالمی برادری کو ملکر کر دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے لائحہ عمل بنانا ہوگا، کسی کو بھی غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔وفاقی وزیر داخلہ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ملاقات کی تھی اس دوران وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا اور امریکی ڈپٹی ہیڈ آف مشن نیٹلی بیکر بھی اس موقع پر موجود تھے۔دونوں رہنماﺅں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیاتھا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کیلئے امریکی سفیر کی خدمات کو سراہا اور ڈونلڈ بلوم کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا تھا۔محسن نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا تھا کہ پاکستان میں تعیناتی کے دوران تمام اداروں کا بھر پور تعاون حاصل رہا۔امریکی سفیر نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题