فیصل آباد (یو این پی)چاول کی قومی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 86.04 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (آر ای اے پی) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں جولائی تا جون 24-2023 کے دوران چاول کی برآمدات کا حجم 4 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ جولائی تا جون 23-2022 کے دوران چاول کی قومی برآمدات سے 2.15 ارب ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔اس طرح مالی سال 23-2022 کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 24-2023 کے دوران چاول کی قومی برآمدات میں 1.85 ارب ڈالر یعنی 86 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔