اسلام آباد (یو این پی)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے لڑکیوں کی تعلیم کے بارے میں کانفرنس سے اپنے کلیدی خطاب کے آغاز میں آئے ہوئے مہمان عرب رہنمائوں کا عربی زبان میں خیر مقدم کر کے انہیں حیران کر دیا وزیراعظم نے اپنے خطاب کا آغاز ہی عربی میں کیا جس میں انہوںنے عرب رہنمائوں کا پرتپاک خیر مقدم کے الفاظ استعمال کئے جس پر عرب رہنما بھی مسکراتے ہوئے ایک دوسرے کی طرف دیکھنے لگے۔بعد ازاں انہوںنے انگریزی میں خطاب کرتے ہوئے باقی مہمانوں کو خوش آمدید کہا تاہم اپنے خطاب کے دور ان کئی مواقع پر وزیر اعظم شہبازشریف عربی کے الفاظ استعمال کر کے حاضرین کو محظوظ کرتے رہے جبکہ کانفرنس میں موجود میڈیا کے نمائندے اور دیگر لوگ بھی ان کے خطا ب میں عربی اور انگریزی کا امتزاج دیکھ کر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے ۔