اسلام آباد(یو این پی)بانی پاکستان تحریکِ انصاف کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں پی ٹی آئی کارکن کی عیادت کی۔اس موقع پر علیمہ خان نے گفتگو کے دوران کہا کہ مشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہنے والے ہی پارٹی کے اصل ہیرو ہیں، پی ٹی آئی ورکرز کی قربانیوں کو بانی پی ٹی آئی سلام پیش کرتے ہیں۔علیمہ خان نے کہا کہ زخمی پی ٹی آئی کارکن سمیع وزیر کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔