بیجنگ(یو این پی)چائنا میڈیا گروپ کے ” اسپرنگ فیسٹیول گالا2025″ کی دوسری ریہرسل کا انعقاد ہوا۔ چینی میڈ یا کے مطا بق پہلی ریہرسل کی بنیاد پر ، مختلف قسم کے پروگراموں کا معیار بہتر ہوتا دیکھا گیا۔اس سال کے اسپرنگ فیسٹیول گالا میں نابینا اور سماعت سے محروم افراد کےلیے خصوصی نشریات کے انتظامات کیے جائیں گے۔