پی ایس ایل 10 کے پلیئرز کی ڈرافٹ آج ہوگی

Published on January 13, 2025 by    ·(TOTAL VIEWS 16)      No Comments

لاہور (یو این پی)پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کی پلیئرز ڈرافٹ آج ہو گی، ایونٹ کی چھ فرنچائز اپنی اپنی ٹیمیں تشکیل دیں گی۔دنیا بھر سے معروف کرکٹرز پی ایس ایل ٹین میں رجسٹرڈ ہوگئے ہیں، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹم ساؤتھی، مارک چیپ مین، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، میتھیو شارٹ، شان ایبٹ بھی ڈرافٹ کا حصہ ہیں۔انگلینڈ کے جیسن رائے، ایلکس ہیلز اور زیک کرولی بھی پلاٹینم کیٹگری میں شامل ہیں۔بنگلا دیش کے مستفیض الرحمان، شکیب الحسن کے ساتھ ساتھ افغانستان کے مجیب الرحمان سمیت بڑی تعداد میں غیرملکی کھلاڑی ڈرافٹ میں شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes