چین میں جشن بہار کے سفری رش کے دوران  قومی ریلوے سے  510 ملین مسافر وں کے سفر  کی توقع

Published on January 14, 2025 by    ·(TOTAL VIEWS 16)      No Comments

بیجنگ (یو این پی) چائنا سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق، 2025 کا  اسپرنگ فیسٹیول  سفری رش   14 جنوری کو شروع ہو کر  کل 40 دن جاری   رہتے ہوئے  22 فروری کو ختم ہو گا۔ قومی ریلوے سے 510 ملین مسافروں کی آمدورفت متوقع ہے اور یومیہ   اوسطاً تعداد   12.75 ملین مسافروں  کی ہو سکتی ہے ۔ 14 جنوری  کو اس سفری رش کے آغاز کا پہلا دن ہے  اور اس دن   قومی ریلوے  سے  10.3 ملین مسافروں  کی آؐمدو رفت متوقع ہے ۔چائنا  سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ  کے پیسنجر ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے انچارج  کے مطابق   اس سال اسپرنگ فیسٹیول کے لیے  8 دن کی چھٹی ہوگی اور ٹرانزٹ ویزا فری پالیسی میں مکمل طور پر نرمی ہوگی  ۔عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں اسپرنگ فیسٹیول  کی شمولیت  کے بعد یہ  پہلا اسپرنگ فیسٹیول سفری رش ہوگا  جس کے دوران لوگ سفر کرنے کی شدید خواہش رکھتے ہیں  اور توقع ہے کہ  مسافروں کا بہاؤ بتدریج بڑھے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy