اسلام آباد (یواین پی) جدید طبی تحقیق کے مطابق ہائی بلڈ پریشر آنکھوں کے مختلف حصوں پر اثرانداز ہوکر بصارت کے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ نیویارک میڈیکل سنٹر کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر سے نظر کا خراب ہونا مستقبل میں مزید پیچیدگی کا باعث بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظر کی خرابی ایک معمولی خاکہ ہے جس کیلئے طویل تحقیق کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہائی بلڈ پریشر آنکھوں کی بہت سی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ انسان کے مختلف پہلوؤں جیسے وزن، چربی، بلڈ شوگر اور دوسری بیماریوں پر تحقیق کے بعد ماہرین نے نتیجہ اخذ کیا کہ بلڈ پریشر آنکھوں اور بصارت کیلئے زیادہ نقصان کا باعث بنتا ہے۔