قصور(یو این پی) تفصیلات کے مطابق بیس جون کے ڈیلی خبرنامہ اسلام آبادکے شمارے میں ایس ایچ او راجہ جنگ عابد محمود جٹ کے خلاف خبرشائع ہونے پر خوف زدہ ہو کر گزشتہ روز چیف ایڈیٹر مقصود انجم کمبوہ کے آفس میں بیٹھے ایڈیٹر انویسٹی گیشن اور سٹی نیوز نیٹ ورک پاکستان کے ایڈیٹر مہر سلطان محمود کو فون پر خطرناک نتائج کی دھمکیاں دے کر فون بند کردیاچیف ایڈیٹر سٹی نیوز نیٹ ورک پاکستان مقصود انجم کمبوہ نے ڈی آئی جی اور ڈی پی او قصور سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ اگر ایڈیٹر کے ساتھ کوئی واقعہ رونماء ہوا تو یہ سمجھا جائے گا کہ یہ ایس ایچ او راجہ جنگ عابد محمود جٹ کی کاروائی ہے