پسند کی شادی پرسسرالیوں نے گھر آئے ہوئے داماد کو قتل کر دیا اور نعش صحن میں پھینک دی

Published on July 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 410)      No Comments

01
بوریوالہ(یو این پی) والدین کی مرضی کے خلاف پسند کی شادی کرنے پر سسرالیوں نے گھر آئے ہوئے داماد کو تشد د کر کے قتل کر دیا اور نعش صحن میں پھینک دی ،پولیس رپورٹ کے مطابق موضع تجوانہ تحصیل وہاڑی کا رہائشی شبیر احمد تجوانہ نے دو سال قبل بوریوالا کے نواحی گاؤں چک265ای بی کے محمد صادق ارائیں کی بیٹی بینا بادشاہ زادی کے ساتھ پسند کی شادی کر لی تھی جس کے بطن سے 8ماہ کا بیٹا بھی ہے بینا بادشاہ زادی چند روز قبل اپنے والدین کے گھر ملنے آئی ہوئی تھی کہ دو روز قبل اس کا خاوند شبیر احمد اسے لینے کیلئے آ گیا اس کے سسرالیوں نے غیر ت میں آکر اسے تشدد کا نشانہ بنا کر اسے قتل کر کے نعش گھر کے صحن میں پھینک دی اور اسکے ورثاء کو فون پر اطلاع دی کہ ہم نے اپنی عزت کا بدلہ لے لیا ہے آکر نعش لے جاؤ پولیس تھانہ صدر نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور مقتول کے بھائی غلام عباس کی رپورٹ پر شبیر کے سسر محمد صادق ،سالے محمدیوسف ،والدہ ہما کلثوم کے علاوہ دو نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme