اسلام آباد (یو این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے منگل کو وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ایئر چیف نے وزیراعظم کے ساتھ پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان کی سرحدوں کے دفاع میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہا۔