رمضان بازار غریب اور متوسط طبقے کے لیے سوغات کی مانند ہے آصف محمود

Published on July 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 401)      No Comments

Ha
ہارون آباد(یواین پی)رمضان بازار غریب اور متوسط طبقے کے لیے سوغات کی مانند ہے مگر اس کو فعال کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر ہارون آبادآصف محمود نے سستے رمضان بازار کے معائنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ بازار مسلم معاشرے اور تمدن کی نشانی ہیں اس لیے ان کے نرخوں کو کم رکھا جائے بالخصوص سحری اور افطاری میں استعمال ہونے والی اشیاء پر کم ازکم منافع لیا جائے ۔ذخیرہ اندوزاور گراں فروش خوف خدا کریں چھوٹے بچے جب مشروبات ،فروٹ اور پکوڑے سموسے خریدتے وقت احساس محرومی محسوس کرتے ہیں تو یقیناًاللہ کی ناراضگی سے بچنا مشکل ہے ۔حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ٹف ٹائل بازار میں سستا رمضان بازار قائم کیا گیا ہے جہاں پھل سبزی اور دیگر اشیائے خوردونوش وافر مقدار میں دستیاب ہے اس موقع پر ٹی ایم او چوہدری غلام مرتضی نعیم ،سب انجینئر باؤ محمد سلیم ،باؤ نذیر احمد ،محمود خلجی اور حاجی عبد الرزاق ان کے ہمراہ تھے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy