تلہ گنگ ( یواین پی ) کسی سیاسی بونے کو جمہوریت ڈی ریل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی سیاسی بونے حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے عوام جمہوریت کو نقصا ن پہنچانے والوں کے سامنے ڈھال بن جائیں گے۔ان خیا لا ت کا اظہا ر مسلم لیگ ن کی ایم این اے محتر مہ شا زیہ اشفا ق مٹو نے یو این پی سے ٹیلی فو ن پر با ت چیت کر تے ہو ئے کیا ۔ان کا مز ید کہنا تھا کہ بے مقصد احتجاج کرنے والے سیاسی بونے کبھی کامیاب نہیں ہونگے اب عوام کنٹینر کے اندر بند رہنے والے مداری گروں کو جان چکے ہیں کہ وہ غیروں کے اشاروں پر ملک پاکستان کی سرزمین ہر فشار پیدا کرنا چاہتے ہیں۔شا ز یہ اشفا ق کا مز ید کہنا تھا کہ عوام نے قائدمیاں محمد نواز شریف کو ملک کی تقدیر بدلنے کا مینڈیٹ دیا ہے اور ملک کی ترقی غیر جمہوری اور سازشی عناصر سے برداشت نہیں ہو رہی اسی لیئے ٹوپی ڈراموں کے ذریعے نظام لپیٹنے کی مذموم کوششیں کی جا رہی ہیں جو کہ جلد ہی اپنی موت آپ مر جائیں گی۔