اسلام آباد (یو این پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی۔ بدھ کو وزیراعظم محمد نوازشریف جب ایوان میں داخل ہوئے توا رکان نے ڈیسک بجا کر ان کا خیر مقدم کیا۔ وزیراعظم نے قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد سے مصافحہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔