ملتان ۔۔۔ سابق وزرائے اعظم راجہ پرویز اشرف اور سیدیوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام کیلئے ہمیشہ ہماری جماعت نے کوشش کی اور آئندہ بھی کوشش کرتی رہے گی۔پاکستان حالت جنگ میں ہے۔تمام سیاسی جماعتوں اورسوچ کو افواج پاکستان سے مل کروطن عزیز کادفاع کرنا ہے۔وہ سید یوسف رضاگیلانی کے والدکی برسی کی تقریب میں گیلانی ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔اس موقع پر سابق وزی اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی مذمت کرتے ہیں اور افسوس کااظہار کیا ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کی تاریخ مقدمات سے بھرمار ہے ۔ذوالفقارعلی بھٹو سے لیکر زرداری اور سیدیوسف رضاگیلانی اور مجھ پر نہ صرف مقدمات درج کیے گئے بلکہ ذوالفقارعلی بھٹو کو تو پھانسی دیدی گئی۔ہم نے کیسز کامقابلہ کیا ہے ۔عوام کی بہتری اوراستحکام کی بات کی ہے۔سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی نے کہاکہ ہماری پالیسی 3Dکی تھی۔اے پی سی بلائی ،پارلیمنٹ میں قراردادیں منظورکرائیں۔مالاکنڈ میں آپریشن کیا اور 25لاکھ متاثرین کو گھروں کوبھجوایا۔افغانستان میں 30سال گزرنے کے باوجود متاثرین ابھی تک گھروں کو واپس نہیں لوٹے۔آج بھی اسی جذبے کی ضرورت ہے۔سب کو مل کر چلنا ہوگا اور خاص طورپر انٹرنیشنل کمیونٹی کو مدد کرنا ہوگی۔