نقل مکانی کرنے والے افراد کی ہر ممکن امداد ہمارا اخلاقی و قومی فریضہ ہے،یوسف کسیلیہ

Published on July 3, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 429)      No Comments

011وہاڑی( یو این پی)ممبر صوبائی اسمبلی چودھری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا ہے کہ شمالی وزیر ستان میں آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے نقل مکانی کرنے والے افراد کی ہر ممکن امداد ہمارا اخلاقی و قومی فریضہ ہے اس مشکل گھڑی میں ان بہن بھائیوں کو تنہا ہونے کا احساس ہر گز نہیں ہونے دینگے یہ بات انہوں نے ڈی سی او وہاڑی کے کمیٹی روم میں شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی امداد اور بحالی کے لیے قائم ضلعی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ایم پی اے میاں ثاقب خورشید ، ایم پی اے چودھری ارشاد ارائیں ،ایم این کے نمائندے چودھری زاہد اقبال،ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر،صدر مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی ، صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن میاں جہانزیب ،،فلور ملز ایسوسی ایشن، بھٹہ خشت ایسوسی ایشن،آئل ملز ایسوسی ایشن، فرٹیلائزر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں شاہد نعیم ، محمد شہباز ،احسان اللہ تارڑ،میاں ساجد آصف، چودھری سرفراز احمد اور دیگر مخیر افراد نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چودھری یوسف کسیلیہ نے کہا کہاس وقت ہم غیر ارادی طور پر حالت جنگ میں ہیں اور پاک فوج ملک و قوم کے بہترین مفاد میں دہشت گردوں کے خلاف صف آپریشن کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں فوج کی مکمل حمایت کے ساتھ ساتھ آپریشن کی وجہ سے بے گھر ہونے والے افراد کی آباد کاری اور بحالی کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لانا ہے انہوں نے مخیر افراد سے کہا کہ وہ بڑھ چڑھ کر اس کار خیر میں حصہ لیں اس موقع پر چےئر مین انجمن تاجران وہاڑی محمد افضل نے دو لاکھ، فلور ملز ایسوسی ایشن نے دو لاکھ ، آئل ملز ایسوسی ایشن نے ایک لاکھ روپے کے عطیہ کا اعلان کیا جبکہ دیگر ایسوسی ایشنز نے بھی بھر پور طریقہ سے امداد کی یقین دہانی کرائی اجلاس کے فوری بعد چےئرمین ضلعی کمیٹی فنڈ ریزنگ برائے بحالی آئی ڈی پیز چودھری یوسف کسیلیہ ایم پی اے اور سیکریٹری کمیٹی؍ ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر کا پنجاب بینک میں شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی بحالی کے لیے مشترکہ بینک اکاؤنٹ کھول دیا گیا کمیٹی کے ممبران میں ایم پی اے عرفان خان دولتانہ ایم پی اے ، چودھری ارشاد ارائیں،ایم پی اے نعیم اختر خان بھابھہ، انجمن تاجران کے پٹرن انچیف حاجی تاجدین، وہاڑی چیمبر آف کامرس کے چےئرمین حافظ محمود احمد شاد اور سول سوسائٹی کے راؤ محبوب منیر شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题