آپریشن ضرب عضب، پاکستانی افواج تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ،عبدالقادر بلوچ

Published on July 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 454)      No Comments

07
اسلام آباد ۔۔۔ وفاقی وزیر برائے سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب میں کامیابی کیلئے حکومت اور پاکستانی افواج تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ جمعرات کو پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران مارے جانے والے تمام افراد دہشت گرد ہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کو حکومت ہرممکن مدد فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہو۔ اس سلسلہ میں آئی ڈی پیز کو خوراک، پینے کا صاف پانی، خیمے، طبی سہولیات اور ٹرانسپورٹ بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے بتایاکہ حکومت کی جانب سے آئی ڈی پیز کی مدد کیلئے مختلف مقامات پر ریلیف کیمپ بھی لگا دیئے گئے ہیں تاکہ انہیں ضروری اشیاء فراہم کی جا سکیں۔ عبدالقادر بلوچ نے بتایاکہ موجودہ حکومت اب تک آئی ڈی پیز کے درمیان 2 بلین تقسیم کر چکی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کا مقصد ملک کے تمام حصوں میں امن قائم کرنا ہے جس کیلئے ہماری مسلح افواج نے فیصلہ کن آپریشن شروع کر رکھا ہے جس سے خطے میں دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے آخر میں تمام شہریوں سے آئی ڈی پیز کی مدد کرنے کی درخواست کی تاکہ انہیں بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes