لاہور ۔۔۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کی اپیل پر سنی اتحاد کونسل کے زیراہتمام ملک گیر ’’یومِ حمایت آپریشن ضربِ عضب‘‘ منایا گیا۔ اس سلسلہ میں علمائے اہلسنّت نے اہلسنّت کی اڑھائی لاکھ مساجد میں آپریشن ضربِ عضب کی حمایت میں خطباتِ جمعہ دیئے اور عوام سے دہشت گردی سے نفرت اور امن سے محبت کا حلف لیا۔جمعہ کے اجتماعات میں پاک فوج کے حق میں اور آپریشن ضربِ عضب کی تائید و حمایت پر مبنی قراردادیں بھی منظور کی گئیں جبکہ نمازجمعہ کے بعد مساجد میں آپریشن ضربِ عضب کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور آپریشن کے دوران شہید ہونے والے فوجی جوانوں و افسروں کے لیے قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا۔