لاشوں پر سیاست کرنیوالے جمہوریت کا قتلِ عام چاہتے ہیں،الحاج زبیراحمد

Published on July 5, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 419)      No Comments

Sarwarلاہور( یواین پی)لاشوں پر سیاست کرنے والے جمہوریت کا قتلِ عام کرنا چاہتے ہیں ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن تاجرونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری الحاج زبیر احمدنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہالانگ مارچ ہو یا انقلاب عوام کو کسی کاٹوپی ڈرامہ پسند نہیں احتجاجی سیاست نے ہمیشہ سیاست اور جمہوریت کو نقصان پہنچایاہے عمران خان اور طاہرالقادری آئندہ عام انتخابات تک انتظارکریں۔الحاج زبیر احمدنے کہا مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی امنگوں کی تر جمان ہے اس وقت میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک بھرمیں ترقیاتی کاموں کے در جنوں میگا پراجیکٹ زیرِ تکمیل ہیں تاریخ کے نازک دور میں احتجاجی سیاست کے ذریعے دہشت گردوں کے خلاف ہونے والے اپریشن ضربِ عضب کوسبوتاژ کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog