بغداد (یو این پی)عراقی وزیراعظم نوری المالکی نے کہا ہے کہ وہ تیسری مدت کے لیے وزیراعظم کے عہدے کی امیدواری ترک نہیں کریں گے۔رپورٹ کے مطابق مالکی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جب تک عراق کے اہم شہروں پر قبضہ کرنے والے انتہاپسندوں کو شکست نہیں دے دی جاتی وہ سربراہ حکومت کے طور پر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔واضح رہے کہ نوری المالکی 2006ء سے وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز ہیں۔ ان کے سابق اتحادی ان پر اجارہ داری اور ملک کی سْنی آبادی کے ساتھ مصالحت نہ کرنے کے باعث عراق میں پیدا ہونے والے بحران کی ذمہ داری کا الزام عائد کرتے ہیں۔