انسانی سمگلنگ ایک چیلنج کا درجہ رکھتی ہے۔جان کیری

Published on July 5, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 585)      No Comments
004
واشنگٹن (یو این پی) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ انسانی سمگلنگ ایک چیلنج کا درجہ رکھتی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے گزشتہ روز انسانی اسمگلنگ سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایاکہ اس ضمن میں گذشتہ سال کے دوران دنیا بھر میں صورت حال افسوسناک اور پریشان کْن رہی اور موجودہ قوانین پر عمل درآمد کمزور دکھائی دیا۔ سالانہ رپورٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ جان کیری نے اس بات پر زور دیا کہ انسانی اسمگلنگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات کرنا عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے جبکہ اقدامات نہ کئے جانے کے باعث انسانی اسمگلنگ سالانہ 150 ارب ڈالر کی صنعت کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ اْنھوں نے کہا کہ سخت قوانین وضع کرکے اْن پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔اْنھوں نے کہا کہ یہ سالانہ رپورٹ دراصل ایک انتباہ، ایک راہ اور ایک لائحہ عمل کی نشاندہی کرتی ہے ایسے میں جب انسانی اسمگلنگ کی آفت سے نبردآزما ہونا ایک چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے۔جان کیری نے کہا کہ عالمی سطح کے مسائل و بحران کے باعث انسانی سمگلنگ کے بڑے مسئلے سے توجہ نہیں ہٹانی چاہیئے۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes