طلبہ کی زندگی کا اولین مقصد علم حاصل کرناہونا چاہیے۔کرکٹر عمر اکمل

Published on July 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 379)      No Comments

06
لاہور ۔۔۔ طلبہ کی زندگی کا اولین مقصد علم حاصل کرناہونا چاہئے تاہم وہ تعمیری اورغیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ان خیالات کااظہار قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین عمر اکمل نے ایوانِ کارکنان تحریک پاکستان‘ شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں جاری نظریاتی سمر سکول کے سترہویں روز’’سپورٹس ڈے‘‘کے موقع پرطلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرایگزیکٹو ایڈیٹر روزنامہ’’ دنیا‘‘ سلمان غنی اورقومی ویمن ہاکی ٹیم کی سابق کپتان نرگس خان بھی موجود تھیں۔پروگرام کے آغازپر نظریاتی سمر سکول کے طلبہ نے تلاوت کلام پاک ،نعت رسول مقبولؐ اور قومی ترانہ پیش کیا۔عمر اکمل نے کہا کہ آج مجھے یہاں آکر بڑی خوشی محسوس ہو رہی ہے ۔مجھے بچپن سے ہی کرکٹ کھیلنے کا شوق تھا اور اپنے بڑے بھائی کامران اکمل کو کھیلتے دیکھ کر میرا بھی دل چاہتاتھا کہ میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کروں ۔پاکستان کیلئے کھیلنا میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔سلمان غنی نے کہا کہ یہاں موجود بچوں کا جوش و جذبہ دیکھ کر یہ بات میں پورے وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان کا مستقبل انتہائی محفوظ اور مضبوط ہے۔نظریۂ پاکستان ٹرسٹ پاکستانی عوام بالخصوص بچوں کی نظریاتی تربیت کا ادارہ ہے۔ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے اوریہ ملک کسی نے ہمیں پلیٹ میں رکھ کر پیش نہیں کیا بلکہ اسے حاصل کرنے کیلئے طویل جدوجہد کی گئی۔بچے پاکستان کی قدر کریں اور اپنی توجہ تعلیم پر دیں۔اگر یہی جذبہ برقرار رہا تو پاکستان بہت جلد قائداعظمؒ اور علامہ محمد اقبالؒ کا پاکستان بنے گا۔نرگس خان نے کہا کہ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے اور ایک وقت تھا جب دنیائے ہاکی میں پاکستان کا منفرد مقام تھا اور تمام بڑے اعزازت اس کے پاس تھے۔بعدازاں سوال و جواب کی نشست ہوئی۔پروگرام کے دوران طلبہ نے اپنے سپورٹس ٹیچر کی رہنمائی میں کراٹے اور جمناسٹک میں اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا۔ پروگرام کے اختتام پر مختلف مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے اور سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کرنے والے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔اس نظریاتی سمر سکول کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے جو ایک ماہ تک جاری رہے گا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes